الیکشن سے بھاگنے والے نہیں، عوام کیلئے روٹی، کپڑا اور مکان چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

ٹنڈوالہ یار (آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں عوام بھرپور طریقے سے الیکشن کی تیاریاں کریں ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی کی جانب سے دئے گئے عشائیے کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آمد کےموقع پر علاقے کی گلیوں کو پارٹی پرچم اور رنگ برنگے برقی قمقموں سےسجایا گیا تھا، اس موقع پر کارکنان بلاول بھٹو کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگائے اس موقع پر سابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، شرجیل انعام میمن، ذوالفقار ستار بچانی، سید ضیائ عباس شاہ رضوی، عبدالستار بچانی، سمیت دیگر کئی پارٹی کے صوبائی رہنمائ و ضلعی قیادت نے شرکت کی چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان سرچڑھ کر بول رہا ہے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں قائد عوام کا منشور ہے روٹی کپڑا اور مکان ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرکے دیں این آئی سی وی ڈی جیسے منصوبے پورے ملک میں ہونا چاہئے تاکہ ہر جگہ غریب کا علاج مفت ہوسکے انکا کہنا تھا کہ ابھی بھی موقع ہے کہ عوام دوست حکومت بنائی جائے جس سے غریب کا فائدہ ہو، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے عوام کو بہت فائدہ پہنچا ہے انکا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے اپنی زمین ، اپنا مکان کا منصوبہ شروع کیا ہے ہم اس منصوبے کو پورے ملک میں پھیلانا چاہتے ہیں قائم علی شاہ کے دور میں صحت کے بہت سے مفت منصوبے آئے جس سے عوام کو فائدہ ملا اور مذید عوامی منصوبے پائپ لائن میں ہیں ، واضح رہے کہ چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری گذشتہ پانچ روز سے ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ دریا خان مری میں قائم بختاور ہاو¿س پر قیام پذیر تھے تاہم اس دوران میڈیا کو اس سے بلکل دور رکھا گیا تھا اور نہ ہی میڈیا سے کوئی بات چیت کی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین کی آمد کے بعد پی پی پی کی اعلی قیادت کا بھی آنا جانا لگا رہا اور کئی سیاسی صلاح مشورے بھی کئے گئے ہیں جو تاحال سامنے نہیں آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں