وڈھ میں قتل عام کیلئے کالعدم تنظیم کے لوگوں کو جمع کرلیا گیا ہے، جھالاوان عوامی پینل

وڈھ (پ ر) میر شفیق الرحمٰن مینگل اور ہماری جماعت کیخلاف کالعدم تنظیموں کے لوگوں کو اختر مینگل کی سربراہی میں جمع کرکے وڈھ میں قتل و غارت گری کی ٹھان لی گئی ہے۔ جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے شخص کی خواہش پر محب وطن بلوچوں کے خون سے ہولی کھیلنے کا پلان بنایا گیا ہے جس نے نوجوانوں کو ورغلا کر قاتل بنایا، علم و آگہی اور تعلیمی اداروں کی بنیادیں ہلا کر پہاڑوں کا راستہ دکھایا، جھالاوان کے عظیم اساتذہ اور ماہر ڈاکٹرز کا لسانیت کی بنیاد پر قتل عام کروایا۔ ملکی سالمیت کو توڑنے کیلئے سرعام چوکوں چوراہوں پر پاکستان اور پنجابیوں کیخلاف جنگ کو جہاد کہنے والا پنجابیوں کے قتل عام کا فتوی جاری کرنے والا آج خود پنجابیوں سے رشتہ داریاں نبھارہا ہے۔ ایک طرف ننگ و ناموس کے دعوے تو دوسری طرف غیرت مند قبائل کے خواتین تک کو گھروں سے اٹھا کر نجی جیل میں قید رکھنا، مظلوم عوام کی جائدادیں ہڑپ کرنے والے شخص نے حب چوکی کے سمالانی اقوام سے لے کر وڈھ کے غریب لانگو اقوام سمیت اپنے ہی رشتہ دار میر عبدالقادر ولد کرم خان شاہیزئ تک کو نہ بخشا۔ قبضہ کی گئی زمینوں کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہدیہ کرنے کرنے والے شخص کی حقیقت بے نقاب ہورہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سیاسی شکست سے ہواس باختہ نام نہاد سردار کی سرپرستی میں بلوچستان بھر کے کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے کارندوں کو وڈھ میں جمع کرکے میر شفیق الرحمٰن مینگل اور ہماری جماعت کے کارکنان جو ہزاروں کی تعداد میں ہے کے خلاف قتل و غارت گری اور ہمیں صفحہ ہستی سے مٹانے کی ٹھان لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں