جیکب آباد، باپ نے بیٹی اور نوجوان کوقتل کردیا، نصیر آباد میں خاتون کو مار دیا گیا

جیکب آباد ( آئی این پی) جیکب آباد میں سیاہ کاری کے الزام میں دہرا قتل ، باپ نے بیٹی اور نوجوان کوکلہاری کے وار کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد تھانہ کریم بخش کھوسو کے قصبہ زاہد کھوسو میں گزشتہ شب سیاہ کاری کے الزام میں ملزم باپ حسین جمالی نے اپنی بیٹی (ح)اور نوجوان احسان جمالی کوکلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا بروقت اطلاع کے باوجود پولیس نہ پہنچی، کلہاڑیوں کے وار سے زخمی ہونے والے طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے تڑپتے رہے اور دم توڑ گئے لاشیں ساری رات جائے وقوعہ پڑی رہیں پولیس صبح پہنچی جس کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کی جس کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئیں۔ علاوہ ازیں نصیرآباد کے علاقے چھتر میں ایک عورت کو قتل کر دیا گیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود گیس پائپ لائن کے قریب ایک عورت مسماة س کو قتل کر دیا گیا وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں