طلباء وطالبات کی گرفتار قابل مذمت ہے،اے ایس اے بلوچستان یونیورسٹی

کوئٹہ:اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں طلباء وطالبات کی پولیس کی جانب سے گرفتاری کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مطالبات کیخلاف احتجاج کرنے والے طلباء وطالبات کی گرفتاری قابل مذمت اقدام ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ طلباء وطالبات کو آن لائن کلاسز کیلئے سہولیات فراہم کرے مگر اس کے برعکس احتجاج کرنے والے طلباء کو گرفتار کیا جارہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب سے اسمبلی کی طرف ریلی نکالنے والے طلباء وطالبات کی پولیس کی جانب سے گرفتاری قابل مذمت اقدام ہے صوبائی حکومت اس طرح کے اقدامات سے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے پولیس کے ذریعے طلباء وطالبات پر دباؤ ڈال رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گرفتار طلباء وطالبا ت کو رہا کرکے ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ وہ آن لائن کلاسز میں حصہ لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں