میکسیکو میں7.4شدت کا زلزلہ،ایک شخص ہلاک، سونامی وارننگ جاری
میکسیکو سٹی :میکسیکو کے جنوبی علاقے میں 7 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ زلزلے کی شدت کے باعث بلند عمارتیں لرز گئیں۔جبکہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر اسپتالوں سے ڈاکٹرز، نرسیں اور مریض بھی باہر نکل آئے۔
Load/Hide Comments


