سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
سرگودھا(صباح نیوز)حکومت پنجاب نے سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، جرمانے اور بعد میں سڑک پر چلنے سے روک دے جائے گا۔ سموگ پھیلانے والی ہر قسم کی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔سرگودھا سمیت صوبے بھر میں فضائی آلودگی کاباعث بننے والی گاڑیوں کو روڑ چیکنگ کے دوران روک کے بعد وارننگ اور جرمانے کرنے بعدازاں ان گاڑیوں کو جب تک فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا ،ان گاڑیوں کو روڑ پر چلنے روک دے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ سرکاری و پرائیویٹ کالجز ، یونیورسٹیز کی دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


