تربت واقعہ، خصوصی طیارے میں زخمیوں کو ملتان، جاں بحق مزدوروں کی لاشیں کوئٹہ پہنچا دی گئی
تربت (مانیٹرنگ ڈیسک) تربت حملے کے دوران زخمی ہونے والے مزدوروں اور لواحقین کو حکومت بلوچستان کے خصوصی طیارے میں ملتان روانہ کردیا گیا ، ملتان میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر زخمیوں اور لواحقین کو لینے کے لئے ائیر پورٹ پہنچ گئے ، جاں بحق مزدوروں کی لاشیں کوئٹہ لائی جاررہی ہیں جہاں سے انہیں کل صبح ملتان بھیجوایا جائے گا ، حکام بلوچستان حکومت نے کہا کہ کمشنر ملتان اور پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں ،حکام کا کہنا تھا کہ لواحقین اور زخمیوں کو ملتان جبکہ جاں بحق مزدوروں کی لاشوں کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا ، لاشوں کو کل صبح حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر میں ملتان بھیجوایا جائے گا ۔
Load/Hide Comments


