چمن ، پرانے کنویں سے ایک شخص کی لاش برآمد

چمن(یو این اے )سرحدی ضلع چمن کے علاقے سرکی تلری میں پرانے کنویں سے لاش برآمدکرلی گئی۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز چمن لیویز کی جانب سے سرحدی ضلع چمن کے علاقے سرکی تلری کے پہلاڑی میں واقع پرانے کنویں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں