اتحادی ایک ایک کر کے وفاقی حکومت سے علیحدہ ہورہے ہیں،مولانا غفور حیدری
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے ان کے اتحادی ایک ایک کر کے وفاقی حکومت سے علیحدہ ہورہے ہیں جبکہ نااہل حکمران آج بھی سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا کر کے دکھائی نہیں دے رہیں ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ملک کے بجٹ آئی ایم ایف کے ایما ء پر بنائے جارہے ہیں جمعیت علماء اسلام کی روز اول سے کوشش ہے کہ عوام کو مسلط کردہ نا اہل حکمرانوں سے چٹکارا دلا یا جاسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سرداراختر جان مینگل کی وفاقی حکومت سے اتحاد ختم کرنے کے بعد اب جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی بھی اپنے تحفظات کااظہار کرچکے ہیں اور مسلم لیگ(ق) کے اراکین بھی کابینہ کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کررہے ہیں جس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ وفاقی حکومت کے اتحادی اب ایک ایک کر کے سب ان سے علیحدہ ہورہے ہیں اب موجودہ حکومت ہوا میں کھڑی ہے جو کسی بھی وقت زمین پرآگرے گی انہوں نے کہا کہ حالیہ وفاقی بجٹ کو آئی ایم ایف کے ایما پرتیار کر کے غریب عوام پرمسلط کیا گیا ہے موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے پچھلے دوسالوں میں ایک بھی بڑا پروجیکٹ شروع نہیں ہوچکا انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے جس میں بیروزگارنوجوانوں کو روزگار،بے گھر لوگوں کو گھر سمیت دیگر اہم منصوبے شامل تھے وہ سب جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوچکا ہے اب حکومت کی اخلاقی جواز نہیں بنتی حکمرانوں کو چاہیے کہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکمرانی سے دستبردار ہوجائیں ان کی عددی پوزیشن ختم ہوچکی ہے اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچھتا موجوجودہ حکمرانوں میں صلاحیتوں کافقدان ہیں ملک میں حکمران چینی،آٹا کی چوری میں ملوث ہیں جبکہ وزیراعظم ان کی سربراہی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری روز اول سے کوشش ہے کہ موجودہ نا اہل حکمرانوں سے عوام کو چھٹکارا دلا یاج اسکے کیونکہ غریب عوام مزید ان کی شاہ خرچیاں برداشت نہیں کرسکتے جتنا ان لوگوں نے عوام کو تنگ کیا ہے ان سب کا بدلہ ان سے لیا جائے گا ایک دن عوام سڑکوں پر نکل کر ان سب کا احتساب کریگی اور ان کے پاس منہ چھپانے کیلئے جگہ نہیں ہوگی ۔
Final-24-07


