تربت, فائرنگ سے 6مزدورں کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ مکران میں درج کرلیا

کوئٹہ(یو این اے ) بلوچستان کے ضلع تربت میں فائرنگ سے 6مزدورں کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ مکران میں درج کرلیا گیا سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ نیاز نامی مزدور کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نصیر نامی شخص کے زیر تعمیر گھر میں رہائشی 8مزدوروں پر فائرن کی کے خلاف درج کیا گیا مقدمے میں قتل اقدام قتل اور دہشتگردی کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہے نامعلوم افراد کے فائرنگ سے سکند ر ولد رمضان سکنہ ملتان،نعیم ولد اسلم سکنہ نارووال ،شفیق ولد عبدالعزیز سکنہ ملتان،رضوان ولد اللہ داد سکنہ ملتان،شہباز ولد ممتاز سکنہ ملتان،وسیم ولد ممتازسکنہ ملتان جاں بحق ہوگئے جبکہ توحید ولد جاور خان سکنہ نارووال ،غلام مصطفی ولد نظیر سکنہ ملتان زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں