کوئٹہ ، سول ہسپتال میں دس سالہ بچے کی ہلاکت پر لواحقین کا متعلقہ ڈاکٹر پر تشدد

کوئٹہ:کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دس سالہ بچے کی ہلاکت پر لواحقین کا متعلقہ ڈاکٹر پر تشدد ،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللہ سے دس سالہ بچے فرمان اللہ کو قبض کی شکایت پر سول ہسپتال کوئٹہ لایا گیا جسے علاج کیلئے پیڈز سرجری وارڈ میں داخل کیا گیا مگر وہ بچہ ایک گھنٹے بعد انتقال کرگیا جس پر لواحقین کی جانب سے متعلقہ ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا دوسری جانب بچے کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بچہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جان بحق ہوا ہے انہوں نے متعلقہ ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا دوسری جانب واقعہ کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی ہے،،

اپنا تبصرہ بھیجیں