معمولی بارش نے کیسکو کارکردگی کا پول کھول دیا، کوئٹہ شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں بارش کیساتھ ہی کیسکو کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی، شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی غائب، شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے متعدد علاقوں میں گزشتہ کئی گھنٹوں بجلی غائب رہی، کیسکو حکام خواب خرگوش میں ہیں، عام صارفین، دکانداروں اور تاجروں کو مشکلات کاسامنا ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث صارفین کی قیمتی الیکٹرانک اشیائ کا بھی نقصان ہو رہا ہے، حکومت نے دارلحکومت کو لاوارث اور بے یار و مددگار چھوڑ رکھا ہے، کیسکو حکام کوجب فون ملائیں تو مصروف جاتا ہے، کئی گھنٹے بجلی غائب رہی مگر کوئی پوچھنے والا نہیں، حکومت کو چاہئے کہ بارشوں اور دیگر غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت جامع پلان تیار کرکے متعلقہ اداروں کو تیار رکھا جائے تاکہ عوام کو زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Load/Hide Comments


