آواران، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کر دیا
آواران (بیورورپورٹ )آواران کے سب تحصیل گیشکور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔ خبر کیمطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ضلع آواران کے سب تحصیل گیشکور کے علاقے گشانگ میں نامعلوم مسلح افراد نے دلمراد ولد جان محمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجے میں دلمراد ولد جان محمد اور ان کی زوجہ نور بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لیویز کے مطابق مزید تحقیق کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


