کسی کی آزادی کو سلب نہیں کیا جاسکتا، اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم بند کرے، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ (یو این اے) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے میونسپل کارپوریشن کے سبزہ دار سے ایک ریلی نکلی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے میزان چوک پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کی مظاہرے کی قیادت پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کررہے تھے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے پوری دنیا اس پر خاموش ہے 5ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 25ہزار زخمی ہوچکے ہیں پوری دنیا میں 51مسلم ممالک ہے انکی افواج بھی ہے لیکن فلسطین پر ہونے والے مظالم پر خاموشی قابل افسوس ہے ہم امریکہ سمیت دنیا کے بڑی بڑی طاقتوں کو فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو بند کرنے کی اپیل کرتے ہیں کیونکہ اس وقت انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے ہم امریکہ کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطین میں ہونوے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائے اسلامی ممالک کی خاموشی قابل مذمت ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی مظلوموں کی حمایت کرتی ہے فلسطین اس وقت مظلوم ہے اسرائیلی بمباری سے شہر ی علاقے نشانہ بن رہے ہیں حتی کہ ہسپتال بھی محفوظ نہیں ہے فلسطین کی سرزمین انبیا علیہ سلام کی سرزمین ہے یہ تمام مذاہب کے لوگوں کیلئے احترام رکھتی ہے اسرائیل اب مزید ظلم بند کر دے کیونک ہسپتالوں میں بھی جگہ موجود نہیں ہے دنیا کے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی فوجوں اور عوام کی لڑائی ہوئی ہے جیت ہمیشہ عوام کی ہوتی ہے انہوں نے انبیا علیہ سلام کے واقعات سنائے محمود خان اچکزئی کاکہنا تھا کہ پشتونخوا میپ امریکہ کو فلسطین میں مظالم کو بند کرنے کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ فوجوں سے کبھی بھی کسی کی آزادی کو سلب نہیں کیا جاسکتا اسرائیل امریکہ کا لاڈلا ہے وہ اسے مزید مظالم سے روک لے انہوں نے پشتونخوا میپ کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے 2دنوں کی شاٹ نوٹس پر فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کیلئے ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا محمود خان اچکزئی نے افغان جہاجرین کی واپسی کے حوالے سے کہا کہ جو افغان یہاں آباد ہے ان کی اخراجا ت (یو این ایچ سی آر) برداشت کررہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں انکی حکومت میں ہم تمام پارٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ ہر وہ افغان بچہ جو پاکستان میں پیدا ہوا ہے اس کو پاکستان کی شہریت دینا ہوگی یہ محمد نواز شریف نہ خود کہا کہ انصاف کا تقاضہ یہی ہے کہ ان افغانوں کو شہریت دیا جائے جو پاکستان میں پیدا ہوائے ہیں احتجاجی مظاہرے سے عبدالرحیم زیارتوال سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔


