لانگ مارچ کے بجائے بی این پی اربوں روپے کے فنڈز کا حساب دے، میر شعیب نوشیروانی

کوئٹہ، لاہور (این این آئی) سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بی این پی بجائے ریاستی اداروں کے خلاف لانگ مارچ کے اپنے عمران خان اور پی ڈی ایم حکومت میں اربوں روپے فنڈز کا حساب دیں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا البتہ بی این پی کے وزیر سینیٹرز اور ایم پی ایز ارب پتی بن گئے عوام نے بی این پی کو مسترد کردیا ہے اب وہ اپنی گرتی ہوہی ساکھ کو بچانے اور اپنی تاریخ ساز کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے آہے روز کوئی نہ کوئی احتجاج کا بہانہ بناتے ہیں، ان خیالات کا اظہار میر شعیب نوشیروانی نے لاہور سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا، میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بی این پی کے اراکینِ اسمبلی نے بلوچستان بھر اور خصوصاً ڈسٹرکٹ خاران میں پانچ سالوں میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، ڈسٹرکٹ خاران میں فرضی روڈز واٹر سپلائی، فٹ پاتھ نالیوں اور دیگر اسکیموں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ملازمتوں کے سودے لگائے گئے، ایم پی اے نے اپنے حواریوں کے ساتھ سیلاب متاثرین کے کروڑوں روپے نکالے مگر سیلاب متاثرین کو ایک روپیہ نہیں ملا ،خاران میں ان پانچ سالوں میں بی این پی کے ایم پی اے نے اربوں روپے لئے مگر علاقے میں ایک بھی پائیدار اسکیم نہیں دلا سکے، خاران آج کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ، تعلیم صحت اب نوشی اور باقی شعبہ تباہ حال، سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے پڑے ہیں میر شعیب نوشیروانی نے کہا خاران اور بلوچستان کے عوام باشعور ہیں عوام نے بی این پی کو ہمیشہ کے لئے سیاسی طور پر مسترد کر دیا ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جہاں جہاں بی این پی کے حلقے تھے وہاں ان پانچ سالوں میں کوئی عملی کام نہیں ہوا صرف جیبیں بھرنے میں مصروف رہے ، بی این پی عمران خان کے حکومت کا اتحادی بعد میں پی ڈی ایم حکومت کا اتحادی بلوچستان حکومت کا حصہ اربوں کھربوں روپے فنڈز مراعات کا حساب عوام چاہتے ہیں، عوام بی این پی کے ریاستی اداروں اور حکومت کے خلاف احتجاج اور لانگ مارچ کو مکمل مسترد کرے گی، عوام حکومتی اداروں نیب ، انٹی کرپشن کے اداروں نے بی این پی کے خاران سمیت باقی اراکین اسمبلی وزرائ سینیٹرز کے پانچ سالوں میں ملنے والی فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں