مردم شماری کے تحت بلوچستان کے نتائج میں نقائص سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر
کوئٹہ(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ساتویں مردم شماری کے تحت بلوچستان کے نتائج میں نقائص اور انہیں کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست آئندہ ماہ سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر قانون دان سینیٹر کامران مرتضی کے بیٹے حسن کامران کی جانب سے بلوچستان میں مردم شماری کے نتائج میں پائی جانے والی خامیوں ،نقائص کو مد نظر رکھتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے اور مردم شماری کے عمل کو شفا ف بنانے کے لئے کمیشن قائم کرنے سمیت دیگر نکات پر مشتمل آئینی درخواست کو نومبر میں سماعت میں مقرر کردیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ حسن کامران کی جانب سے دائر درخواست کو بلوچستان ہائی کورٹ نے مسترد کردیا تھا جس کے خلاف درخواست گزار نے سپریم کورٹ نے رجوع کیا تھا۔ کیس کی پیروی سینیٹر کامران مرتضی کریں گے۔
Load/Hide Comments


