کوئٹہ، سمنگلی روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر سر پل کے قریب ٹریفک حادثے میں اسرار نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں