افغانستان کو خود مختار تسلیم کیا جائے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور ترقی سے خطے میں امن اور خوشحالی آئے گی افغانستان کی بربادی میں ملوث قوتیں اب افغانستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردارادا کریں افغانستان مذاکراتی عمل خوش آئند اقدام ہے افغانستان کو خود مختار تسلیم کیا جائے افغانستان کی آزاد حیثیت خطے کے مفاد میں ہے افغان عوام نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کسی بھی طبقے یا ادارے کیخلاف نہیں ہے بلکہ ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے جو آئین وقانون کی بالادستی میں ساتھ دینگے اس کے ساتھ چلنے میں تیار ہیں ملک میں آئین وقانون اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے ان قوتوں نے بڑا کردارادا کیا جو جمہوریت کے خواہاں ہیں جمہوریت کے بغیر پاکستان میں ترقی وخوشحالی نہیں آئیگی پشتونوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر کبھی بھی خاموش نہیں رہیں گے اور پشتونوں کو کسی بھی صورت تیسرے درجے کے شہری کے حیثیت سے قبول نہیں ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک غیرملکی پشتو سروس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان میں امن کی ضمانت ہے افغانستان میں مذاکراتی عمل خوش آئند اقدام ہے اور اس عمل کو آگے بڑھانے کیلئے تمام قوتوں کو کردارادا کرنا ہوگا اگر اس بار مذاکراتی عمل میں رکاوٹ پیدا کی گئی تو اس کے انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہونگے اس لئے تمام قوتوں بشمول امریکہ کو اس بات کا اقرار کرنا ہوگا کہ وہ افغانستان میں ہونے والے مذاکراتی عمل کو فروغ دیں افغانستان کی ترقی سے ہی یہاں امن اور خوشحالی آئے گی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کو چلانے کیلئے تیار ہیں مگر پاکستان کو آئین وقانون کے مطابق چلا یا جائے اگر پاکستان کو آئین وقانون کے مطابق چلانے کیلئے کوئی بھی طبقہ یا ادارہ تیار ہے تو ہم تیار ہیں ورنہ غیر جمہوری عمل کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے پشتونوں کے ساتھ بہت نا انصافیاں کی گئی اور اب ہم پشتونوں کے ساتھ ہونے والے نا انصافیوں پر خاموش نہیں رہیں گے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان میں امن ترقی وخوشحالی سے خطے میں امن آئے گا مسائل کا حل مذاکرات میں خطے کو پر امن بنانے کیلئے پاکستان کو ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں