ایوب اسٹیڈیم کے دروازے کھلے ہیں، لانگ مارچ کے روٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، حکومتی ترجمان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایوب اسٹیڈیم کے دروازے کھلے ہیں، بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ بی این پی کے سربراہ کو کوئی غلط فہمی ہوئی یا غیر تصدیق شدہ اطلاع دی گئی۔ صوبائی حکومت نے مظاہرین کو پوری سیکورٹی اور تحفظ دیا۔ پورے روٹ پر کسی بھی جگہ کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی بلکہ مکمل سیکورٹی دی گئی ۔ جتنے افراد احتجاجی مظاہرے میں شریک ہیں تمام کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں