لیاقت شاہوانی کے بھائی نے نوکری کے لیے مجھ سے 4لاکھ روپے وصول کئے،سید محمد اعظم، الزامات درست نہیں، ترجمان حکومت

کو ئٹہ;کوئٹہ کے علاقہ سریاب روڈ کے رہائشی سید محمد اعظم ولد سید عبدالکریم نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے بھائی نے ان سے نوکری دینے کے عیوض 4لاکھ روپے وصول کئے ہیں لیکن ابھی تک نوکری نہیں دی میں نے ادھار لیکر ان کے بڑے بھائی کو پیسے دیئے وزیراعلیٰ بلوچستان معاملے کا نوٹس لیکر مجھے انصاف فراہم کرے دوسری جانب ترجما ن حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص الزام ثابت کریں بصورت دیگر ان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے رہائشی سید محمد اعظم ولد سید عبدالکریم نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے بڑے بھائی نے ان سے سرکاری ملازمت لینے کے عیوض پیسے طلب کئے جس پر انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے ادھار لیکر ساڑھے 4لاکھ روپے لیاقت شاہوانی کے بھائی کو دیئے اور انہوں نے کہا کہ وہ جلد نوکری کے آرڈرز دینگے مگر ابھی تک نوکری پر نہیں لگا یاہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیکر انہیں انصاف فراہم کرے دریں اثناء ترجما ن حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک شخص نے ان کے بھائی کے توسط سے پیسے کے عیوض سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا ان پر الزام لگا یا ہے ان کے بھائی نے مذکورہ الزما کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اب مذکورہ شخص اپنا دعویٰ معزز عدالت میں ثابت کرے بصورت دیگر اس کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں