غزہ میں مزید 320 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی فوج
بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف)کے مطابق اسرائیلی فورسز نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں 320 اہداف پر حملے کیے۔ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے سرنگوں اور آپریشنل ہیڈکوارٹر سمیت حماس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھوں نے ان مقامات کو بھی نشانہ بنایا ہے جو غزہ کی پٹی میں فوج کی زمینی کارروائی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔شمالی اسرائیل میں اپنی سرگرمیوں کے بارے میں ایک الگ تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے آئی ڈی ایف نے دعوی کیا ہے کہ ان کی فورسز نے لبنان کے ساتھ سرحد پر حزب اللہ کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایاہے۔
Load/Hide Comments


