حکومت نہال خان مری کو بازیاب کرکے اہلخانہ کو اذیت سے نجات دلائے، وی بی ایم پی

کوئٹہ (پ ر) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ نہال خان مری کی جبری گمشدگی کی تفصیلات ان کے اہلخانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو فراہم کردیں۔ انہوں نے شکایت کی کہ نہال خان مری ولد یار شاہ مائنگ کول کمپنی میں ڈرائیور تھا جنہیں ایف سی نے مچھ شہر سے ان کے گھر سے غیر قانونی گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور انہیں نہال خان مری کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ وی بی ایم پی نے انہیں یقین دلایا کہ تنظیمی سطح پر نہال خان مری کے کیس کو صوبائی حکومت اور لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کو فراہم کرنے کے ساتھ ان کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز بھی بلند کرے گی۔ نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ نہال خان مری کی بازیابی کو یقینی بنا کر انکے اہلخانہ کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں