فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ( این این آئی) ممبر بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سویلین کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا جسے بلوچستان بھر کے وکلائ ملک بھر کے وکلائ اس فیصلے کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سویلین کے خلاف ٹرائل کا پاکستان میں عدالتیں موجود ہیں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے آئین پاکستان فری ٹرائل کا حق دیتا ہے کسی بھی سویلین کا اگر کوئی جرم ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیے آج سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آزاد عدلیہ کی جانب ایک قدم ہے بلوچستان کے وکلائ ملک کے اندر کسی بھی غیر قانونی غیر آئینی عمل کے خلاف جدوجہد میں پیش پیش رہا ہے اور آئندہ بھی اپنا آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں