دشت گوران تنازع، مینگل اور سناڑی قبائل کے مابین کشیدگی، بھاری ہتھیاروں کا استعمال
قلات (نمائندہ انتخاب) دشت گوران تنازعہ، کشیدگی برقرار، تفصیلات کے مطابق دشت گوران میں ذگر مینگل اور سناڑی زہری قبیلہ کے مابین کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے زرائع کے مطابق دشت گوران میں مینگل قبیلہ اور سناڑی زہری قبیلہ کے مابین کئی مہینوں سے جنگ کا سلسلہ جاری ہے منگل کی صبح سے مینگل قبیلہ اور سناڑی قبیلہ کے مابین دشت گوران کے علاقے مائکرو کلی ڈاٹ میں فائرنگ اور راکٹ لانچرز فائر کا تبادلہ جاری ہے دشت گوران کے علاقے میں بڑی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے جسکی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس ہے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت قلات و سوراب کے ضلعی انتظامیہ اور علاقے کے معتبرین سے پر زور اپیل ہے کہ دشت گوران تنازعہ کے حل کے لئے کردار ادا کریں۔
Load/Hide Comments


