تین گھنٹے بجلی کی فراہمی قبول نہیں، دورانیہ 6 گھنٹے نہ کیا گیا تو بل جمع نہیں کریں گے، زمیندار ایکشن کمیٹی

خاران (نامہ نگار) زمیندار ایکشن کمیٹی خاران کی جانب سے کیسکو کی زمینداروں کے ساتھ ناروا سلوک کیخلاف زمیندار آفس تا خاران پریس کلب احتجاجی ریلی و خاران پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و پریس کانفرنس کی گئی۔ احتجاجی مظاہرہ کے بعد زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر ملک منظور احمد نوشیروانی اور دیگر عہدیداراں ٹکری رفیق ساسولی، حاجی رشید عیسیٰ زئی، حاجی قاسم شیخ حسینی، جانان ملنگزئی، سلام جان سیاہ پاد، نثار احمد جلالزئی نے دیگر زمینداروں کے ہمراہ خاران پریس کلب میں پ±رہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کیسکو بلوچستان اور بالخصوص واپڈا خاران زمینداروں کے استحصال اور بجلی کی صرف تین گھنٹے وہ بھی بغیر وولٹیج ٹو فیز گزشتہ دو مہینے سے فراہم کی ہے جس سے خاران کے زمینداروں کی تیار ہونے والی کپاس کی فصل خشک ہوگئی اور زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، اب موجودہ دنوں ہمارے گندم کی کاشت کا سیزن ہے، آج تک کسی زمیندار نے ایک بوری گندم کی کاشت نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ کیسکو حکام خاران کی جانب سے زمینداروں کو تین گھنٹے بجلی فراہم کرنا ہر گز قبول نہیں، ہمارا مطالبہ ہی کہ اگر زمینداروں کو تین گھنٹے بجلی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا تو زمیندار کسی صورت بل جمع نہیں کرینگے اگر بجلی کا دورانیہ بڑھا کر چھے گھنٹے نہیں کیاگیا تو 30اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر خاران کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے اور کل ضلع قلات منگچر میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی کال پر ہونے والے احتجاجی دھرنا میں خاران کے زمیندار بھرپور شرکت کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں