یونیورسٹی آف گوادر کے دوسرے یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

گوادر (آن لائن) یونیورسٹی آف گوادر کا دوسرا یوم تاسیس یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں کیک کاٹ کر منایا گیا۔ یونیورسٹی آف گوادر نے 25 اکتوبر 2023ئ کو یونیورسٹی سیمینار ہال میں اپنی دوسری یوم تاسیس منائی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے رجسٹرار دولت خان، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ، پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد کے علاوہ سینئر فیکلٹی ممبرز ڈائریکٹرز اور انتظامی عملے کے ساتھ یہ دن شاندار طریقے سے منایا گیا۔ شرکا نے کیک کاٹا اور مستقبل میں یونیورسٹی کے کامیابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر اپنے ایک پیغام میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے یونیورسٹی کی دوسالہ کارکردگی پر انتظامیہ اور اساتذہ کرام کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی نے اس مختصر عرصے میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں