امریکی ریاست فلوریڈا میں فلسطین کے حامی طلبہ گروپ پر پابندی عائد

فلوریڈا (صباح نیوز) امریکی گورنر نے فلوریڈا میں فلسطین کے حامی طلبہ گروپ پر پابندی عائد کردی۔ گورنر کے ساتھ مل کر کام کرنے والے فلوریڈا کے یونیورسٹی سسٹم نے کالجوں کو حکم دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حامی طلبہ تنظیم کو بند کر دیں۔فیصلے کے بعد فلوریڈا گروپ کو کالعدم قرار دینے والی پہلی امریکی ریاست ہے جبکہ گروپ کی قومی قیادت حماس کے اسرائیل پر حملے کی حامی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کی اسٹیٹ یونیورسٹی سسٹم نے کہا کہ اسٹوڈنٹ فار جسٹس ان فلسطین (ایس جے پی)کے چیپٹرز دہشت گرد گروہوں کو خطرناک حمایت فراہم کرتے ہیں، انہیں ریپبلکن کی زیر قیادت ریاست میں کیمپس میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران ختم کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں