پی پی ایچ آئی بلوچستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 43واں اجلاس
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)منیراحمدبادینی کی زیرصدارت PPHI بلوچستان کے بورڈآف ڈائریکٹرزکا43واں جبکہ سالانہ10واں جنرل اجلاس ادارے کے ہیڈآفس میں منعقدہوا۔اجلاس میں بورڈممبران محمدنسیم لہڑی، ڈاکٹررشیدترین، ڈاکٹرشہنازنصیربلوچ، روشن خورشیدبروچہ، قیصرخان جمالی، عرفان احمداعوان، ایڈیشنل سیکریٹری صحت عتیق اللہ، سیکشن آفیسرمحکمہ خزانہ بہادرخان شریک تھے۔شرکائ نے محکمہ صحت کے مستقل ملازمین کی غیرحاضری، دفتری ریکارڈکومحفوظ بنانے سمیت ایجنڈامیں شامل دیگرنکات پرغوروخوض کرکے اہم فیصلے کئے۔ بورڈآف ڈائریکٹرزنے متفقہ طورپرسالانہ فنانشل اسٹیٹمنٹ 2022-23،انٹرنل آڈِٹ رپورٹ اورمالی سال2023-24کیلئے آڈیٹرکی تعیناتی کی منظوری دی۔اس موقع پر چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزمنیراحمدبادینی نے کہا کہ ہم سب ریاست کے نظام کاحصہ ہیںاورلوگوں کی خدمت کرناہماری اولین ذمہ داری ہے ، اگردستیاب وسائل کے تحت ہم ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تو کسی بھی مشکل صورتحال سے نکل سکتے ہیں، انہوں نے دفتری ریکارڈکومحفوظ بنانے سمیت دیگرامور کاباریک بینی سے جائزہ لینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر کمپنی سیکریٹری PPHI-Bمحمدذاکرناصرنے اجلاس کے شرکائ کو بتایاکہ بلوچستان میں 6کے لگ بھگ نئے اضلاع بن گئے ہیں،جہاںپرعوام الناس کوبنیادی طبی سہولیات کی فراہم کویقین بنانے کیلئے PPHIبلوچستان کے دفاترکاقیام ناگزیرہے، جس پر چیئرمین بورڈنے ہدایت کی کہ اس ضمن میں کاغذی کارروائی مکمل کرکے منظوری کیلئے حکومت بلوچستان کوسمری ارسال کی جائے۔چیئرمین آڈٹ کمیٹی قیصرخان جمالی نے PPHIبلوچستان کی سالانہ انٹرنل آڈٹ رپورٹ کے بارے میں بورڈکوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی مراکزصحت میں مالی معاملات کی رپورٹنگ اورریکارڈکوبہتربنانے کیلئے ”فنانس آفیسران“ کوتربیت دی جائے گی۔اس موقع پر چیئرمین بورڈنے ہدایت کی کہ PPHIبلوچستان کے DSMمستقل ملازمین کی غیرحاضریوں سے متعلق حکام کوتحریری طورپرآگاہ کریں۔چیئرمین نے ہدایت کی کہ رِسک منیجمنٹ کیلئے ”Strategy Sustainability Plan for PPHI“کے حوالے سے پلان مرتب کرکے آئندہ اجلاس میںبورڈکورپورٹ پیش کیاجائے۔


