کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس تھانہ منظورشہید کے ایریا میں کلی شاہنواز کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جانان ولد عبیداللہ نامی شخص سکنہ مشرقی بائی پاس کو تین گولیاں مارکرقتل کردیا گیاہے قتل کے وجہ ذاتی دشمنی بتائی جارہی ہے۔اطلاع ملنے پر تھانہ منظورشہید پولیس پہنچ کر نعش کو چیھپا ایمبولنس کے ذریعے شیخ زائد ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں