تربت سے اغوا ہونیوالے مغوی پنجگور سے بازیاب، اغوا کار گرفتار

پنجگور(یو این اے )پنجگور پولیس کی کامیاب کاروائی تربت سے اغوا ہونے والے مغویوں کو بازیاب کرکے اغوا کار کوگرفتار کر کے تربت پولیس کے حوالے کیا گیا ایس پی پنجگور جناب میر راشدالرحمن زہری کی ہدایت پر زیرنگرانی ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او ملک احمد بلوچ اور ایس ایچ او سٹی آئی پی جاوید احمد بمراہ اے ایس آئی عبد الجبار و دیگر پولیس ملازمان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تربت سے اغوا شدہ ماں اور بیٹے کو پنجگور پولیس نے بازیاب کرکے اغوا کار ملزم ساگر ولد محمد عثمان قوم بلوچ سکنہ تمپ کو گرفتار کرکے ضابطہ کی کارروائی کے بعد ملزم اور مغویوں کو ڈسٹرکٹ تربت پولیس کے حوالے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں