اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی

اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی، عرب ممالک کی مشترکہ قرارداد اردن نے پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، قرارداد کے حق میں 120، مخالفت میں 14ووٹ آئے جبکہ اس میں 45 ترامیم شامل کروائی گئیں۔امریکا اور کینیڈا کو خفت کا سامنا کرنا پڑا، قرارداد میں ترمیم کرکے حماس کی مذمت کو شامل نہ کرواسکے، یہ نان بائنڈنگ قرارداد ہے جس پر عملدرآمد لازمی نہیں ہوتا۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، بمباری سے غزہ کی 50 فیصد عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں، غزہ میں شہدا ء کی تعداد 7 ہزار 326 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں