پسنی، محکمہ فشریز کی کارروائی، غیر قانونی ٹرالر عملہ سمیت دھر لیا گیا، تمام مچھلیاں ضبط
گوادر (این این آئی) پسنی میں محکمہ فشریز کی کاروائی، غیر قانونی ٹرالر عملہ سمیت دھر لیا گیا،تمام مچھلیاں ضبط۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی عبدلرزاق بلوچ کی سربراہی میں محکمہ فشریز اور پٹرولنگ ٹیم کی غیر قانونی ٹرالروں کے خلاف جنگی بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پسنی میں غیر قانونی ٹرالر بنام حمد و ثناء نمبر 21375-Bکو پکڑ لیا گیا اور تمام مچھلیوں کو قبضے میں لینے کے بعد ماہی گیری کے عملے کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس موقع پر اے ڈی فشریز عبدالرزاق بلوچ نے کہا کہ کسی کو غیر قانونی شکار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ماہی گیری کو روکنے کے لئے ماہی گیروں کا ساتھ دینا ہوگا جب کہ مچھلی کی پیداوار میں اضافہ سمندر میں بہترین نظم و ضبط قائم کرکے ہی ممکن ہوگا۔
Load/Hide Comments


