خاران کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،ثناءبلوچ
خاران ( آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثنا بلوچ نے ایک ہفتہ میں دو مرتبہ خاران پولیس پر ہونے والے حملوں سے تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ سازشی عناصر ایک مرتبہ پھر خاران کے امن و آمان کو خراب کرنے کی کوشش کررہیں ہے خاران کے امن کو پولیس و لیویز نوجوانوں نے شہید سعید جان اور دیگر نے اپنے لہو سے برقرار رکھاہے انہوں نے کہا ہمشہ خاران کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گہی ہے لیکن خاران کے غیرت مند عوام سول سوسائٹی اور تاجران نے بلاخوف و بلاجھجک ہر میدان میں کھل کر ان کا مقابلہ کیاہے خاران کے آمن و آمان کو برقرار رکھنے کی خاطر ماضی میں بھی خاران پولیس و لیویز نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے کل پولیس حوالدار سعید احمدجیسے نوجوان بہادر پولیس نوجوان نے خاران کے آمن و آمان اور عوام کی سکون کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا انہوں نے کہا یہ رویات کے خلاف خاران پولیس کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں اور کارکنوں اور عوام کو ایک پیچ پر ہونا چاہیے شہید سعید آحمد جیسے نوجوان کی شہادت سے دلی دکھ و افسوس ہوا لیکن میں اپنی طرف سے ان کو شہدا خاران کا لقب دیتاہوں انہوں نے خاران کے آمن کو برقرار رکھنے کی خاطراپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور انشا اللہ ان کے فیملی و بچوں کے ساتھ ہرممکن تعاون کروں گا شہید سعید احمد صرف اپنی فیملی سے نہیں پورے خاران سے گیا اللہ تھالی شہدا کے درجات کو بلند فرماے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرماے آمین۔


