صادق سنجرانی کی آواران میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے صوبہ بلوچستان میں آواران کے علاقے کھوڑو میں سکیورٹی فورسز پر مشتبہ افراد کی فائرنگ کی مذمت کی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مشتبہ افراد کے حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے زخمی ہونیوالے سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہمشتبہ افراد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ تخریب کاری کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں،خطے کے امن کی بقا کے لئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، پاکستان خطے میں امن کے لئے تخریب کاری کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔
Load/Hide Comments


