لاپتہ افراد پاکستان کے عدالتی نظام کیلئے کھلا چیلنج ہے،سینیٹر مشتاق احمد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کی سرپرستی اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،ارکان سینٹ و سینئر رہنماوں کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا جاری ہے۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے شرکت کی اسی دوران ان کا کہنا تھا کہ جبری گمشدہ افراد پاکستان کے عدالتی نظام کے لیے کھلا چیلنج ہے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ کی ناکامی ہے اور ریاستی اداروں کی بدترین لاقانونیت ہے۔ جبری گمشدہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔
Load/Hide Comments


