سعودی عرب کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

ریاض(صباح نیوز) سعودی عرب نے غزہ کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے ۔ سعودی وزارت خارجہ نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ سعودی عرب اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے محصور غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کو غیر انسانی طور پر نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں