جیکب آباد میں سندھ پولیس کی رشوت ستانی، بلوچستان سے اشیا خورونوش لانے پر پابندی

فرید آباد(آن لائن) جیکب آباد سندھ پولیس نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے آئے روز بلوچستان کے تاجروں کا اشیا خورونوش اور مقامی زمینداروں کی کھاد لے جانے پر مکمل پابندی لگا دی ہے یا پھر بھاری رشوت لیکر انہیں ایشا خوردونوش ایشا اور کھاد لے جانے کی اجازت دی جاتی ہے عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ایشا خوردنوش چینی آٹا گھی دالیں و دیگر ایشا بلوچستان میں مہنگے داموں پر فروخت ہونے لگا انکے علاوہ اب گندم کا سیزن شروع ہو چکا ہے اگر کھاد بلیک پر ملے گا تو کاشتکار پھر کیسے گندم کاشت کر سکیں گے عوامی حلقوں نے نگران صوبائی حکومت سندھ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ جیکب آباد پولیس کے خلاف نوٹس لیں تاکہ بلوچستان کے تاجر برادری اور مقامی زمیندار بلا خوف ایشا خوردونوش و کھاد لا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں