قلعہ عبداللہ میں افغان مہاجرین کیلئے ایمرجنسی انٹری پوائنٹ قائم، 184 کی رجسٹریشن
قلعہ عبداللہ(آئی این پی ) قلعہ عبداللہ میں افغانستان جانے والے افراد کے لئے ایمرجنسی انٹری پوائنٹ کا قیام، پہلے روز 184 افراد کی انٹری کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں ملک کے مختلف علاقوں سے افغانستان جانے والے افراد کے لئے ایمرجنسی انٹری پوائنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں پہلے دن 184 افراد کی انٹری کی گئی انٹری کیلئے 2 بوتھ قائم کئے گئے ہیں مہاجرین نے بوتھ بڑھانے اور انٹری میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


