امت گواہ ہے ہم طویل جنگ لڑ رہے ہیں، فلسطینی مائیں بہنیں آپ کی جانب دیکھ رہی ہیں، اسماعیل ہنیہ

کراچی (انتخاب نیوز) جمعیت علمائے اسلام کا سندھ امن و طوفان اقصیٰ مارچ کراچی پہنچ گیا۔ مارچ سے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان فلسطینیوں کا مو¿قف پیش کر رہے ہیں۔ سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ نے جے یو آئی کے سندھ امن و طوفان اقصیٰ مارچ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کی حمایت دراصل بیت المقدس کی حمایت ہے، فلسطین کی مائیں، بہنیں آپ کی جانب دیکھ رہی ہیں۔ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ ارض مقدس فلسطین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، فلسطین کی عورتیں، بچے اور علمائ کرام سب جنگ کے میدان میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نبی پاک حضرت محمد کی معراج مسجدالاقصیٰ سے شروع ہوئی، امت گواہ ہے کہ ہم طویل جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس مجاہدین کی تنظیم ہے، فلسطین میں شہید ہونے والے مسلمان بڑا رتبہ حاصل کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں