بلوچستان کے تمام نئے اور پرانے پریس کلبز کی رجسٹریشن منسوخ، ازسر نو کی جائیگی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان چیئرٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی(BCRA) نے صوبہ بھر کے تمام نئے اور پرانے پریس کلبز کی رجسٹریشن کو منسوخ کرتے ہوئے اس بابت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، از سر نو رجسٹریشن کا عمل پریس کلبز کے لئے ضروری درکار معیار اور شرائط وضوابط کی روشنی میں ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ اقدام ان خدشات اور شکایات کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شعبہ صحافت سے عدم واقفیت اور معیاری ومستند صحافتی اداروں سے تعلق نہ رکھنے والے افراد بھی مقرر معمولی فیس جمع کرکے مختلف ناموں سے پریس کلب رجسٹریشن کرچکے ہیں جس سے صحافتی معیار کو بری طرح نقصان پہنچ رہا تھا، اس بناءپر ان تمام نئے پریس کلبز کی رجسٹریشن منسوخ کرکے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو نوٹیفکیشن کے ذریعے اطلاع کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


