پسنی حملے میں جاں بحق فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی(صباح نیوز) پسنی حملے میں جاں بحق ہونے والے فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازجنازہ پسنی میں ادا کی گئی اور انہیں آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نمازجنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران اور اہلکار وںنے شرکت کی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے تخریب کاروں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں