ٹریننگ بیس میانوالی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام 9 حملہ آور ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر)پاکستان ایئر فورس ٹریننگ ایئر بیس میانوالی پر تخریب کاروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران تمام 9 شدت پسند ہلاک ہو گئے، پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور ٹریننگ بیس میانوالی میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے دوران 3 غیر آپریشنل طیاروں کو کچھ نقصان پہنچا، آئی ایس پی آر کے مطابق 3 شدت پسندوں کو ایئر بیس میں داخلے سے پہلے ہی ہلاک کیا گیا جبکہ باقی 3 شدت پسندوں کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا جس کے بعد کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں