تجاوزات کے نام پر گوادر میں مقامی لوگوں کی اراضی کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند کیا جائے، بی این پی
گوادر(آن لائن)بی این پی ضلع گوادر کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ضلعی انتظامیہ و جی ڈی اے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک کے متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر مسئلہ حل کرے انکروچمنٹ کی نام پر لوگوں کی تذلیل اور مقامی لوگوں کی جدی پشتی زمینوں کو نقصان نا پہنچایا جائے بیان میں کہا گیا کہ گوادر شہر میں عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے والے چیئرمین و واہس چیئرمین اپنا کردار ادا کریں بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع گوادر کے ترجمان نے اپنی جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گوادر شہر میں جاری ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے کی جانب سے انکروچمنٹ کے نام پر مقامی لوگوں کو نقصان دیا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے لوگوں کے ساتھ بیٹھکر مسئلہ حل کریں اور عوامی نماہندے جو اس وقت چیئرمین و وائس چیئرمین کی شکل میں موجود تماشائی کا رول ادا کررہے ہیں ان کو اپنی زمہداری کا احساس ہونا چاہیے اور اپنا کردار ادا کریںتاریخ میں پہلی مرتبہ ایسے نااہل چیئرمین و وائس چیئرمین ہیں جو اپنی زمہداریوں سے غافل ہیںابھی حق دو کے پاس مینڈیٹ ہے اپنا کردار ادا کریں وہ ان کی خاموشی قابل افسوس ہے اور نااہلی کا ثبوت ہے۔


