پاکستان بھر کی طرح چاغی سے بھی افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ شروع

چاغی(یو این اے )ملک بھر کی طرح چاغی ضلع سے بھی افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ شروع تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح چاغی ضلع میں 60 سے زائد غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو چاغی سے متصل پاک افغان نوروہاب کراسنگ پوائنٹ سے افغانستان روانہ کردیا جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جان کے مطابق 60 سے 70 افغانی باشندوں کو بروز منگل نووہاب کراسنگ پوائنٹ سے افغانستان روانہ کردیا جس میں خواتین اور بچے شامل تھے یاد رہے ضلع چاغی میں افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل، پوستی ،لہجے، تحصیل چاگئے میں افغان مہاجرین مقیم ہے زیادہ تر مہاجر کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈ ہیں غیر رجسٹرڈ اور قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ڈیڈ لائن سے قبل متعدد نان بائی غیر قانونی مقیم تھے وہ اپنی دوکانیں بند کرکے رضاکارانہ طور پر خود چلے گئے تھے اب ضلع بھر میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو ملک بھر کی طرح چاغی سے بھی افغانستان بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ڈیڈ لائن کے بعد پہلی بار بروز منگل 60 سے 70 افغانیوں کو نوروہاب کراسنگ گیٹ سے انتظامیہ نے افغانستان روانہ کردیا پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ میں مرکز بنایا گیا ہے اور افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل ،تفتان ،نوکنڈی میں اولڈنگ کیمپ بھی بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں