ایران سے آنے والے زائرین کی تعداد 6ہزار سے تجاوز کر گئی

کوئٹہ، ایران سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 6 ہزار تک پہنچ گئی ہے تفتان انتظامیہ کے مطابق ایران سے مزید 184 پاکستانی تفتان پہنچ گئے ہیں جس کے بعد تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 6 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں تفتان بارڈر پر زائرین کو 4 قرنطینہ میں رکھا گیا ہے محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ کے لئے موبائل لیب بھی تفتان پہنچ گئی جس کو ایک مخصوص جگہ پر منتقل کیا گیا ہے دوسری جانب پاک افغان بارڈر دسویں روز بھی بند ہے، سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی سے ہر قسم کی دو طرفہ آمدورفت معطل ہے اور سرحد کے دونوں جانب سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاک افغان دوطرفہ تجارت، نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور سینٹرل ایشیا کے ساتھ بھی تجارت معطل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں