غزہ میں 45 فیصد گھرتباہ،15 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ
نیویارک(صباح نیوز) اقوام متحدہ کے مناسب رہائش کے خصوصی نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی شہریوں کے گھروں اور رہائشی سہولیات پر بمباری عالمی قانون کے تحت غیر قانونی ہے۔الجزیرہ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بالاکرشنن راجا گوپال نے کہا کہ منظم طریقے سے شہریوں کے گھروں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنے سے پورا شہر (غزہ) رہائش کے قابل نہیں رہے گا، یہ جنگی جرم ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر سے غزہ میں 45 فیصد گھروں کو تباہ کر دیا ہے اور تقریبا 15 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کا کہنا ہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اس کے عملے کے 92 افراد مارے جا چکے ہیں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں ایجنسی کے کمشنر جنرل نے اسرائیلی حملوں کو قابل نفرت قرار دیا اور انسانیت کی خاطر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کا کہنا ہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اس کے عملے کے 92 افراد مارے جا چکے ہیں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں ایجنسی کے کمشنر جنرل نے اسرائیلی حملوں کو قابل نفرت قرار دیا اور انسانیت کی خاطر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔


