لسبیلہ میں محکمہ تعلیم کی خالی اسامیوں پر فی الفور بھرتیاں نہ کی گئیں تو اسکول بند ہوجائیں گے، جی ٹی اے رہنما

اوتھل(آئی این پی) محکمہ تعلیم لسبیلہ میں خالی پوسٹوں پر فی الفور بھرتیاں کی جائیں ورنہ تمام اسکول بند ہوجائیں گے،مسنگ پوسٹوں کے مسئلے کو حل کرکے اساتذہ میں پائی جانے والی اضطرابی کیفیت کو ختم کیا جائے،اٹیجمنٹ پرمکمل طورپر عملدرآمد کیا جائے پسند اورناپسند کے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ تعلیمی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تنظیم کسی غیر حاضر استاد کی حمایت نہیں کرتی تنظیمی اساتذہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے چیئرمین عبدالواحدسومرو کی صدارت میں ہونے والے کونسل کے الوداعی اجلاس سے چیئرمین عبدالواحد سومرو،جے ٹی اے لسبیلہ کے صدر عبدالعزیز رونجھو،جنرل سیکرٹری شفیع محمد انگاریہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے آرگنائزر قاضی احسان الحق بلوچ،سینئرنائب صدر محمد اسلم رونجھو،نائب صدر محمد حسین قلندرانی،عبدالرشیدموندرہ،محمد شریف وکیل،غلام محمد گلفام دودا، محمد اسماعیل، محمد حسن انگاریہ،نور احمد رونجھو،محمد یاسین رونجھو،عبدالحمیدڈگارزئی،محمد اسلم عدیل،ولی محمد موندرہ،فیض محمد ڈگارزئی، مرزاخان، محمد طاہرسیاپاد، رحیم بخش میروانی،عطااللہ ہمدم،عبدالستار دودا،محمد رفیق رونجھو اور دیگر نے شرکت کی،جے ٹی اے کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت لسبیلہ اور حب کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کے بحران کا سامنا ہے جسکے باعث سینکڑوں اسکول بند ہیں اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہاتو کچھ عرصے بعد تمام اسکول بند ہوجائیں گے محکمہ تعلیم بلوچستان سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لسبیلہ سمیت پورے بلوچستان میں خالی پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل جلد از جلد شروع کرے کیونکہ پورے بلوچستان میں ہرجگہ ہرضلع میں اساتذہ کی کمی ہے جسکا خمیازہ طلباء کو بھگتنا پڑرہاہے انہوں نے کہاکہ لسبیلہ میں مسنگ پوسٹوں کا مسئلہ سنگین ہوتاجارہاہے کئی پوسٹیں مسنگ ہیں محکمہ تعلیم لسبیلہ کے افسران اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اگر اس مسئلے میں مزید تاخٰیر کی گئی تو ہوسکتاہے کہ ہماری کئی پوسٹیں یہاں سے چلی جائیں اور کئی اساتذہ کیلئے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں محکمہ تعلیم لسبیلہ کے افسران تمام ڈی ڈی اوز کا اجلاس طلب کرکے مسنگ پوسٹوں کے معاملے کو حل کر یں انہوں نے مزید کہاکہ سیکرٹری تعلیم بلوچستان کے حکم کے تحت لسبیلہ میں اٹیجمنٹ ختم کردی گئی ہیں لیکن گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اس پر خدشات ہیں کیونکہ اٹیجمنٹ کے معاملے میں پسند اور ناپسند کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اگر فی الواقع محکمہ تعلیم لسبیلہ اٹیجمنٹ کو ختم کرنے میں سنجیدہ ہے تو اس پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں پسند اور ناپسند کے سلسلے کو کسی صورت گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی لسبیلہ برداشت نہیں کرے گی گورنمنٹ ٹیچرزا یسوسی ایشن لسبیلہ اساتذہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی بہتری کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے جے ٹی اے بلوچستان کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم ہے جے ٹی اے تعلیم کی طلباء کے مستقبل اور معیاری تعلیم کی بہتری کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں