دکی، کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث ایک کان کن جاں بحق
دکی؛ بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث ایک کان کن جاں بحق۔ ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئلہ کان میں گیس بھرنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے کان کن نصیب خان ولد جمعہ خان قوم طور ناصر سکنہ لونی آباد دکی کوئلہ کان کے اندر پھنس کر رہ گیا تھا۔ مقامی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 گھنٹے کے ریسکیو کے بعد جاں بحق کان کن کی لاش کو کان سے نکال لیا۔ مزدور کی لاش کو ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


