کوئٹہ، کانگو وائرس سے متاثرہ سول ہسپتال کا ملازم چل بسا

کوئٹہ (صباح نیوز)سول ہسپتال کوئٹہ کے آئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی کانگو وائرس سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق غفار خان اچکزئی فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج تھے ۔ان کو سندھ گورنمنٹ کراچی کے انفیکشیس ڈیزز سینٹر میں رات کو منتقل کیا گیا تھا۔دوسری جانب سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ آئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی ان کی موت پر دکھ ہے ۔فرائض کی ادائیگی کے دوران وائرس کا شکار ہونے والےآئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی سندھ گورنمنٹ کراچی کے انفیکشیس ڈیزز سینٹر کراچی میں زیر علاج تھے۔کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والا طبی عملہ ہمارے فرنٹ لائن ہیروز ہیں۔ہم آئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی کی موت پر دلی تعزیت کرتے ہیں، اور لواحقين کو صبر عطا فرمائے ، آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں