صوبائی دفتر پر پولیس کا چھاپہ، آنے جانیوالوں کی تلاشی اور مولانا ہدایت کی نظر بندی قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی
کوئٹہ (آن لائن)جماعت اسلامی بلوچستان کے امیرمولاناعبدالحق ہاشمی نے جمعرات کی رات سے جماعت اسلامی کے صوبائی دفترپرپولیس چھاپہ اسے گھیرنے اورمولاناہدایت الرحمان بلوچ کونظربند کرنے دفترآنے جانے والے ہرگاڑی ومہمان کی تلاشی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی پرامن،جمہوری،قانون پسندپارٹی ہے دفتر پر پولیس گردی،تلاشی،چھاپہ،نظربندی ایسی کی جارہی ہے جیسے جماعت اسلامی مولاہدایت الرحمان دہشت گرد‘ملک دشمن ہوحالانکہ آئی جی پولیس ودیگرحکام کوہم نے یقین دہانی کرائی زبان دی تھی ملاقات ومذاکرات اوروعدے ہوئے کہ قانون کوکوئی ہاتھ میں نہیں لیگا اس کے باوجوداس قسم کی بے عزتی والی کاروائی ،چھاپے،تلاشی کیوں کی جارہی ہے کیاقانون نافذکرنے والے اداروں کے سربرایان پرامن جمہوری قانون پسندپارٹی لیڈروکارکنان کواشتعال دلاکرشدیدردعمل کیلئے ابھاررہے ہیںانہوں نے مطالبہ کیاکہ جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے پولیس وسیکورٹی فورسزکی بھاری نفری فوری ہٹھائی جائے تاکہ پرامن جمہوری پارٹی کادفترپرامن جمہوری لگے اورآنے جانے والے زمہ داران کارکنان اورمہمانوں کوتکلیف نہ ہو۔


